اسلام آباد
اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے انسپکٹر بہادر علی شہید ہو گئےجو دوران نماز اس المناک واقعے کا نشانہ بنے۔ دھماکے میں ان کے والد اور چھوٹے بھائی بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ شہادت کی خبر ملتے ہی گلگت بلتستان میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ سکردو کے مظاہرین نے شہید انسپکٹر بہادر علی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے بہادر سپاہی تھے۔ شرکاء نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔
