پرنس رحیم الحسینی آغا خان پنجم کی تخت نشینی کی پہلی سالگرہ 4 فروری کو منائی جائے گی | شاہراہِ قراقرم پر شتیال کے مقام پر مسافر گاڑیوں کے لیے کانوائے سسٹم ختم | سیاست: عمران خان کے نامزد کردہ علامہ راجہ ناصرعباس اپوزیشن لیڈر سینیٹ تعینات، نوٹی فکیشن جاری | سینئر وزیر راجہ شہباز خان کا بلوچستان واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
March 16, 2026

ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے بطور انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ذمہ داریاں سنبھال لیں

گلگت

ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے بطور انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ذمہ داریاں سنبھال لیں اس سلسلے میں پولیس ہیڈکوارٹرز گلگت میں چینج آف کمانڈ کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سبکدوش ہونے والے انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ نے نو تعینات انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو باضابطہ طور پر کمانڈ اسٹک حوالے کر کے ذمہ داریاں منتقل کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق آئی جی پولیس افضل محمود بٹ نے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس نے مشکل حالات کے باوجود امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، نظم و ضبط اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان پولیس مستقبل میں بھی عوامی خدمت اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گی۔انہوں نے نئے آئی جی پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان ایک پرامن خطہ ہے اور اس امن کو برقرار رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ، جدید تفتیشی طریقہ کار کا فروغ، جرائم کی روک تھام اور عوام دوست پولیسنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بلاامتیاز عملداری کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ چینج آف کمانڈ کی اس تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نوید احمد نثار خواجہ، ڈی آئی جی فرمان علی، ڈی آئی جی فرخ رشید، ڈی آئی جی طفیل احمد میر، اے آئی جی تنویر الحسن، ڈی آئی جی سلطان فیصل سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ شرکاء نے سبکدوش ہونے والے آئی جی پولیس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور نئے آئی جی پولیس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نو تعینات انسپکٹر جنرل پولیس نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

Read Previous

اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے انسپکٹر بہادر علی شہید ہو گئ

Read Next

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular