پرنس رحیم الحسینی آغا خان پنجم کی تخت نشینی کی پہلی سالگرہ 4 فروری کو منائی جائے گی | شاہراہِ قراقرم پر شتیال کے مقام پر مسافر گاڑیوں کے لیے کانوائے سسٹم ختم | سیاست: عمران خان کے نامزد کردہ علامہ راجہ ناصرعباس اپوزیشن لیڈر سینیٹ تعینات، نوٹی فکیشن جاری | سینئر وزیر راجہ شہباز خان کا بلوچستان واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
March 16, 2026

صاف و شفاف انتخابات اولین ترجیح ہے، ترجمان وزیر اعلیٰ

اسلام آباد .

ڈیجیٹل میڈیا الائنس پاکستان کے صدر سبوخ سید کی دعوت پر گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان شبیر میر کے ساتھ ایک اہم نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں ممتاز صحافیوں، میڈیا نمائندگان اور تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔

اس نشست میں چیئرمین رحمتہ للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی خورشید ندیم، پاکستان کے معروف تحقیقاتی صحافی عمر چیمہ، بی بی سی اردو سے اعظم خان، ڈان نیوز کے رپورٹر عمر باچا، جیو نیوز کے نثار عباس، اسلامک یونیورسٹی سے ناصر فرید، نوجوان صحافی سید رسول اور وی نیوز سے عمیر احمد شریک ہوئے۔

اجلاس میں گلگت بلتستان میں متوقع انتخابات، نگران حکومت کی مجموعی کارکردگی، مقامی سیاسی صورتحال، صحافت کو درپیش چیلنجز، میڈیا کے مؤثر کردار اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات خطے میں سیاسی استحکام اور عوامی اعتماد کے لیے ناگزیر ہیں۔

نشست کے دوران ترجمان وزیر اعلیٰ نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد کی جانب سے صاف شفاف اور آزادانہ انتخابات کی یقین دہانی کا بھی ذکر کیا گیا، جسے شرکاء نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے جمہوری عمل کے لیے ایک مثبت پیش رفت کہا۔

مزید برآں، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے اثرات، ذمہ دار صحافت، اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ میڈیا، پالیسی سازوں اور سول سوسائٹی کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر صحافت کو مزید مؤثر، باخبر اور عوام دوست بنایا جائے گا۔

Read Previous

گلگت بلتستان حکومت نے زلزلے سے متاثرہ وادی چپورسن کے تین دیہات آفت زدہ قرار دیئے۔

Read Next

ہیومن رائٹس کونسل گلگت بلتستان کے ممبران کی وزیر داخلہ ساجد علی بیگ سے ملاقات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular