پرنس رحیم الحسینی آغا خان پنجم کی تخت نشینی کی پہلی سالگرہ 4 فروری کو منائی جائے گی | شاہراہِ قراقرم پر شتیال کے مقام پر مسافر گاڑیوں کے لیے کانوائے سسٹم ختم | سیاست: عمران خان کے نامزد کردہ علامہ راجہ ناصرعباس اپوزیشن لیڈر سینیٹ تعینات، نوٹی فکیشن جاری | سینئر وزیر راجہ شہباز خان کا بلوچستان واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
March 16, 2026

سکردو پولیس سپاہیوں کیلئے کمپیوٹر ٹریننگ کا سلسلہ شروع کر دیاگیا

سکردو(نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ پولیس لائن سکردو میں قائم آئی ٹی لیب میں پولیس کانسٹیبلز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کمپیوٹر ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دو ہفتے پر مشتمل تربیتی کورس کے دوران پولیس اہلکاروں کو جدید آئی ٹی مہارتوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ دفتری امور اور ڈیجیٹل سسٹمز پر کام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ آئی ٹی لیب کی انچارج اور ایس ایچ او تھانہ وویمن سکردو شازیہ بانو کی نگرانی میں منعقدہ اس کورس میں صبح کے اوقات میں لیڈی پولیس کانسٹیبلز جبکہ دوپہر کے وقت مرد کانسٹیبلز کو تربیت دی جا رہی ہے۔ تربیتی پروگرام میں کمپیوٹر کی بنیادی تعلیم شامل ہے، جس میں انگریزی و اردو ٹائپنگ، ایم ایس ورڈ، ایم ایس ایکسل، پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ساتھ ساتھ یو این او ڈی سی کے مختلف ماڈیولز سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق اس تربیت کا مقصد پی ایس آر ایم ایس اور ایچ آر ایم ایس جیسے اہم ڈیجیٹل سسٹمز پر مؤثر اور درست طریقے سے کام کو یقینی بنانا ہے، تاکہ پولیس کی دفتری کارکردگی اور سروس ڈیلیوری میں بہتری لائی جا سکے۔اس تربیتی سیشن کے ٹرینرز میں اے ایس آئی شازیہ بانو، ایس ایچ او تھانہ وویمن سکردو اور اے ایس آئی خدیجہ بتول، ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ وویمن سکردو شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی تربیت پولیس فورس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Read Previous

ہیلتھانڈومنٹ فنڈ کیلئے 12کروڑ جاری

Read Next

حکومت قدرتی آفات سے متاثرہ عوام کو کسی صورت نہیں چھوڑے گی،نگران وزیر داخلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular